ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی: ملک بھر میں گائے کے نام پر ہورہے قاتلانہ حملوں کے خلاف سالیڈیارٹی یوتھ مومنٹ کا احتجاج

اُڈپی: ملک بھر میں گائے کے نام پر ہورہے قاتلانہ حملوں کے خلاف سالیڈیارٹی یوتھ مومنٹ کا احتجاج

Fri, 07 Jul 2017 22:11:05    S.O. News Service

اُڈپی :7/جولائی (ایس اؤنیوز) پیجاور مٹھ سوامی جی کی طرف سے اہتمام کئے گئے افطار کوٹاکا ہم استقبال کرتےہیں، لیکن گولوالکر کے تشدد والے ہندو راشٹرا سے اپنی وابستگی اور رام جنم بھومی جدوجہد کی قیادت پر سوال کرناہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مفکر جی راج شیکھر نے کیا۔

وہ یہاں ملک بھرمیں گائے کے نام پر مسلم، دلت اور پسماندہ طبقات پر ہورہے مسلسل نسلی حملے اور ظلم کے خلاف سالیڈیارٹی یوتھ مومنٹ اُڈپی ضلع کی طرف سے اُڈپی کے سرویس بس اسٹانڈ کے کلا ک ٹاور پر اہتمام کردہ احتجاجی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔

جی ، راج شیکھر نے سوال کیا کہ پیجاور مٹھ کے سوامی جی گولوالکر کے تشدد والے ہندو راشٹرا سے وابستہ رہتے ہوئے مسلمانوں کے لئے افطار کوٹا منعقد کرنے کے کیا معنی ہیں؟ انہیں واضح کرنا ہوگا کہ کیا آج بھی وہ تشد دوالے ہندوراشٹراکے نظریہ سے وابستہ ہیں یا نہیں ۔ سوامی جی شروع سے ہی رام جنم بھومی جدوجہد کے سالا ر رہے ہیں، اس طرح بابری مسجد کی شہادت میں ملک بھر میں ہوئے فسادات کے لئے وہ جوابدہ اور ذمہ دار ہیں، انہیں اعلان کرنا ہوگا کہ وہ رام جنم بھومی جدوجہد اور تشدد والے ہندوراشٹراسے وابستہ نہیں ہیں، ورنہ ان کی وابستگی پر سوالیہ نشان ہوگا۔ انہوں نے گائے کے نام پر دلتوں اور مسلمانوں کے قتل پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دلتوں پر حملہ کرنے والے پہلے میرے سینے پر گولی چلائیں، جب کہ دلتوں اور مسلمانوں کو انصاف چاہئے وزیر اعظم کا سینہ نہیں ۔ وزیر اعظم کو قانونی تحفظات کے متعلق بات کرنی تھی قانون کی پاسداری اور نظام پر بات کرنے کے بجائے اس طرح کی بیان بازی کرنے کو شرمناک کہا۔

منگلورو سالیڈیارٹی مومنٹ کے عبدالقادر کوکیلا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی کئی ریاستوں میں گائے ذبیحہ کو لے کر سخت قانون بنائے گئے ہیں، لیکن گائے کے نام پرسڑکوں کے درمیان ہورہے انسانی قتل کے لئے کوئی قانون نہیں ہے، حالات جب ایسے ہوں تو پھر کیسے ممکن ہے کہ انصاف ملے گا؟انسانی سماج یہ سب دیکھتے ہوئے خاموش رہتاہے تو پھر جان لینا چاہئے کہ پورا سماج جہنم زار ہوجائے گا۔ اس موقع پر گائے کے نام پر ہورہے قاتلانہ حملوں کی ایک نمائش بھی پیش کی گئی ۔ مذہبی پیشوا فادر ولیم مارٹس، دلت لیڈر سند ر کوپوٹو، کومو سوہاردا ویدیکے کے فنی راج، جماعت اسلامی ہند ادریس ہوڑے ، اے پی سی آر کے صلاح الدین ، پروفیسر سرئیل میاتھیو، یوتھ مومنٹ کے حسین کوڑی بنگرے موجود تھے۔

WhatsApp_Image_2017-07-07_at_6_57_44_PM.jpeg


Share: